ایک نیوز:لیگی قیادت کی جانب سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے پر ڈاکٹر نیلسن عظیم کو شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ۔
ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے جاری شوکازنوٹس میں ڈاکٹر نیلسن عظیم کو پارٹی قیادت کی ہدایات اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور انھیں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ دینے کی تحریریں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔