ویب ڈیسک:اداکار فہد شیخ نے انکشاف کیا کہ ساس ’’گلوکارہ شاہدہ منی‘‘سے پہلی ملاقات میں شدید خوفزدہ تھا ۔ پہلی ملاقات فلمی صورت حال جیسی نہیں تھی۔
اداکار فہد شیخ کاکہنا تھاکہ میری محبت کی شادی ہوئی تھی جب اہلیہ پہلی بار والدہ سے ملوانے لے کر گئیں تو اپنی امی کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا ہوا تھا۔ ساس سے پہلی ملاقات میرے لیے کافی خطرناک صورت حال تھی مگر شاہدہ منی مجھے دیکھ کر بس ہنسی تھیں اور انہیں لگا کہ میں شریف لڑکا ہوں۔
واضح رہے کہ فہد شیخ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں اور اُن کی اہلیہ معروف گلوکارہ شاہدہ منی کی صاحبزادی ہیں۔