ویب ڈیسک: ایرانی عدالت نے پاپ گلوکار کو 3 سال قید کی سزا سنادی ، گانے نوجوان کرد لڑکی مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا حصہ بن گئے تھے ۔
26 سالہ گلوکار شیروین حاجی پورنے ستمبر 2022 میں مھسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد ملک گیر مظاہروں کے دوران گانا ’برای‘‘ لکھا اور شائع کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر کہا کہ انہیں “قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، لوگوں کو فسادات پر اکسانے ” کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
گلوکار نے لکھا کہ انہیں “حکومت کے خلاف پروپیگنڈا” کے جرم میں 8 ماہ کی سزا بھی سنائی گئی۔ خیا
ل ہے کہ امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے گلوکار کو سماجی تبدیلی کے لیے بہترین گانے کے لیے خصوصی گریمی سے نوازا، اور گانے کی دھن کو “آزادی اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک طاقتور اور شاعرانہ کال” قرار دیا۔