اچھرہ میں خاتون کوہراساں کرنےکےواقعہ کا مقدمہ درج

اچھرہ میں خاتون کوہراساں کرنےکےواقعہ کا مقدمہ درج
کیپشن: اچھرہ میں خاتون کوہراساں کرنےکےواقعہ کا مقدمہ درج

ایک نیوز:لاہورکےعلاقےاچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنے کےواقعہ کا مقدمہ  متعدد افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

  خاتون کو ہراساں کرنے کےواقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او اچھرہ کی مدعیت میں درج کرکے کاپی اعلیٰ پولیس آفسر کے حکم پر سیل کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس کی جانب سے متعدد میٹنگز ہوئیں ،مذہبی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کی جانب سے ایف آئی آر نہ درج کرنے کا کہا گیا ۔حکومتی شخصیات کی پولیس کے ساتھ میٹنگ میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا ۔ایف آئی آر  5 کے قریب نامزد اور متعدد نامعلوم کے خلاف درج کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے ۔