خواجہ آصف قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرمقرر

خواجہ آصف قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرمقرر
کیپشن: خواجہ آصف قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرمقرر

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو پارلیمانی مقرر کرنے کیلئےصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔

 واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد وفاق اور چاروں صوبوں میں ارکان اسمبلی کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد اب حکومت سازی کا عمل جاری ہے ۔سپیکر ،ڈپٹی سپیکر،وزارت اعلیٰ کے انتخابات کے بعد اب کل قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی کیاجائیگا۔