سنی اتحاد کونسل  کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

Mar 02, 2024 | 20:33 PM

ایک نیوز :وزیراعظم کے انتخاب کے باعث سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کا اجلاس کل ساڑھے 9 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا۔اجلاس میں وزیراعظم کے انتخاب کے اجلاس کی حکمت عملی بنائی جائے گی،۔

واضح رہے کہ نئے قومی اسمبلی میں  نئے ایوان کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہبازشریف  جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمی ٰ کے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں