ایک نیوز:وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کا شیڈول تیار،حلف برداری4مارچ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ۔آرمی چیف ، نگران وزیراعظم ، چیئرمین سیںٹ ، اسپیکر،چاروں صوبوں کے گورنرز ، وزرائے اعلی بھی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں کل نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔