ایک نیوز: اے این پی کی جانب سے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کےصدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔صدارتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے ملک میں نئے صدر کا انتخاب9مارچ کو ہوگا ۔حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور سنی ا تحاد کونسل کی جانب محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔
صدارتی الیکشن کیلئے 3آزادامیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، جن میں اصغرعلی مبارک،عبدالقدوس اور وحیداحمدکمال شامل ہیں۔