ایک نیوز:ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیےقومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔
قومی ٹیم میں شامل محمد بلال ستاون کلو گرام، محمد عبداللہ پینسٹھ اور محمد اسد اللہ پچھیتر کلو ویٹ کیٹیگری میں منتخب، شریف طاہر نواسی کلو گرام، حیدر علی چھیاسی کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔ محمد انعام ستانوے اور زمان انور ایک سو پچیس کلو گرام کیٹیگری میں شرکت کریں گے۔
منتخب کردہ ساتویں ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائی راونڈ کے اہل ہوں گے۔
ایشین چیمپئن شپ گیارہ اپریل اور اولمپک کوالیفائر راونڈ انیس اپرہل کو ہوگا۔ریسلنگ کے دونوں ایونٹس کی میزبانی بشکک کرغزستان کررہا ہے۔