شہبازشریف سے خیبرپختونخوااسمبلی میں احتجاج کرنیوالی رکن ثوبیہ شاہد کی ملاقات

شہبازشریف سے خیبرپختونخوااسمبلی میں احتجاج کرنیوالی رکن ثوبیہ شاہد کی ملاقات
کیپشن: شہبازشریف سے خیبرپختونخوااسمبلی میں احتجاج کرنیوالی رکن ثوبیہ شاہد کی ملاقات

ایک نیوز :نامزدوزیراعظم شہبازشریف سے  خیبرپختونخوااسمبلی میں احتجاج کرنیوالی رکن ثوبیہ شاہد کی ملاقات، بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ۔

صدر مسلم لیگ نے شہباز شریف نےایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختون خوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں۔ثوبیہ خان کو ڈرانے دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچراور روایات کی توہین کی ۔پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ سیاسی مخالف خواتین کی عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر اور نامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔