ایک نیوز :جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کراچی پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر جے یو آئی کے رہنماؤں نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی کا کراچی ایئرپورٹ پر مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی،مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا حماد اللہ شاہ ، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ ودیگرنے استقبال کیا۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ سمیع الحق سواتی کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر آج شام کراچی پہنچے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کل اتوار کو کورنگی میں جےیوآئی سندھ اجلاس میں خصوصی شرکت،جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران سے اہم خطاب کریں گے۔
سمیع الحق سواتی کاکہنا تھاکہ جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع کے اراکین کا اہم اجلاس کل کورنگی میں ہوگا ۔جے یوآئی سندھ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔