سابق صدر آصف علی زرداری کا بلوچ ثقافت کے دن پر پیغام 

سابق صدر آصف علی زرداری کا بلوچ ثقافت کے دن پر پیغام 
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری کا بلوچ ثقافت کے دن پر پیغام 

ایک نیوز :سابق صدر آصف علی زرداری کا بلوچ ثقافت کے دن پرپیغام میں کہنا ہے کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے والی قومیں  ہمیشہ زندہ رہتی ہیں ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچ ثقافت کے دن پر بلوچ عوام کو مبارکبادپیش کی اور کہا کہ بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت پر بلوچ قوم کو فخر ہے۔ہر شخص کو اپنی زبان اور ثقافت پر فخر کرنا چاہتے ۔باوقار قومیں اپنی زبان اور ثقافت کو کبھی نہیں بھولتیں۔ پاکستان میں آباد تمام قومیں وطن کے گلدستے کے پھول ہیں۔ ہم سب جس دھرتی کے باسی ہیں 
یہ دھرتی عظیم اور مقدس ہے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں اپنی دھرتی کو جنت جیسا گہوارہ بنانے کیلئے ہر طرح کی شدت پسندی کو شکست دینی ہوگی۔