نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا 

Mar 02, 2024 | 18:39 PM

ایک نیوز:  نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک روز قبل ہی وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ۔

ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ہیں ۔انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیاگیاہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا ۔

یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے 14اگست 2023کو8ویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایاتھا ۔

انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کے ٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن کامیاب ہو سکے، پھر وہ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے  اور جب بلوچستان عوامی پارٹی بنی تو ان کے بانی رہنماؤں میں شامل رہے۔
انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین بھی رہے تاہم انہوں نے نگران وزیراعظم کی تقرری کے بعد سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔  

 

مزیدخبریں