ایک نیوز:لاہور میں فن مصوری اور تھیٹر مقابلوں کا آغاز ہوگیا، فنکاروں نے مختلف تھیمز کے ذریعے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے 37 اضلاع میں فن مصوری اور تھیٹر کے مقابلے جاری ہیں۔110 سے زائد مصوروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کمی عمری کی شادی، دیہاتی کلچر سمیت مختلف تھیمز نوجوان مصوروں کا موضوع رہے۔نوجوان مصوروں کی سوچ کی عکاسی کرتے خوبصورت فن پاروں نے دیکھنے والوں کو بھی بے حد متاثر کیا۔سرکاری سطح پر پلیٹ فارم ملنے پر آرٹسٹ بے حد خوش نظر آئے۔
مقابلے میں جیتنے والے فنکاروں میں نقد انعامات تقسیم بھی کئے گئے۔6 مارچ کو ڈویژن کی سطح پر، 8 اور 9 مارچ کو صوبائی سطح پر فن مصوری اور تھیٹر کے مقابلے ہونگے۔