ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا ۔ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو،محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن کے پانچ سالہ پلان پر غور، سسٹم کی اصلاح،ماں اور بچے کی صحت ، اور ان کے لئے معیاری علاج سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں دیہی اور رورل مراکز صحت، ڈسپنسریوں انتظام کی بہتری کےلئے تجاویز پر غورکیاگیا۔
مریم نواز کاکہنا تھاکہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر ، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں ۔ شفافیت یقینی بنانے کےلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے۔ہیلتھ ایڈوائزری کونسل میں سرکاری حکام،پروفیشنلز اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر وبحالی کا پلان طلب کر لیا،بی ایچ یو اور آر ایچ سی کا بیرونی اور اندرونی ڈیزائن یکساں رکھنے کی ہدایت کردی ۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو 2ہفتے میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کے موک ڈیزائن پیش کریں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کے لئے اردو سائن بورڈز اور فرشی ایرو لائننگ لگانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی منظوری دے دی، صحت کی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے فیلڈ ہسپتال پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز کاکہنا تھاکہ سب اربن ایریا اور دیہات میں مقررہ ایام پر موبائل ہیلتھ یونٹ بھیجیں جائیں گے۔موبائل ہیلتھ یونٹ میں میڈیکل آفیسر،ایل ایچ وی،ڈسپنسر اور دیگر سٹاف کے علاوہ ضروری طبی آلات ہوں گے۔
اجلاس میں عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کو عوامی ضروریات کا تعین کرکے طبی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعلی مریم نواز شریف کا نومولود بچوں کے لئے انکو بیٹر کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا حکم، ہر ضلع میں ہارٹ، کینسراوردیگر بیماریوں کے علاج کے لئے میڈیکل سنٹرکے قیام کے لئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ پنجاب کے ہر شہری کے لئے علاج کی بہتر سہولتیں یقینی بنانا میرا عزم ہے۔بورڈ آف مینجمنٹ میں میرٹ پربہترین پروفیشنل اور ٹیکنیکل ممبر شامل کئے جائیں گے۔ہر ہسپتال میں خالصتا میرٹ پر ایم ایس لگائے جائیں گے،کرپشن پر زیر وٹالرنس ہے۔
مریم نواز کامزیدکہنا تھاکہ غریب آدمی کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ محکمہ صحت میں عوام کی آگاہی اور ہیلتھ سکریننگ کو ترجیح دی جائے۔بی ایچ یو لیول پر ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
سیکرٹری صحت علی جان نے شعبہ صحت کی اپ گریڈ یشن کے لئے5سالہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید،رکن اسمبلی مریم اورنگزیب،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری فنانس،اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔