لاہور میں پولیس کا پی ٹی آئی مظاہرین پردھاوا،متعدد کارکن گرفتار 

لاہور میں پولیس کا پی ٹی آئی مظاہرین پردھاوا،متعدد کارکن گرفتار 
کیپشن: لاہور میں پولیس کا پی ٹی آئی مظاہرین پردھاوا،متعدد کارکن گرفتار 

ایک نیوز :تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف لاہور جی پی او چوک میں مظاہرہ،پولیس نے دھاوا بول کر متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

این اے 119 سے پی ٹی آئی امیدوار شہزاد فاروق اور صوبائی امیدوار حافظ ذیشان ریلی کی صورت میں جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے ریلی پر دھاوا بول دیا اور شہزاد فاروق اور حافظ ذیشان سمیت متعدد ورکرز کو حراست میں لیا ۔

این اے 123 اور این اے 124 سے ملک ظہیر عباس کھوکھر ،چودھری افضال عظیم شبیر گجر ریلی کی قیادت کرتے جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے شبیر گجر اور ملک ظہیر عباس کھوکھر کی گاڑیوں کو پروٹوکول کہہ کر  گزار دیا جبکہ ساتھ آنے والے پی ٹی آئی کی گاڑیوں پر دھاوا بول دیا لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد ورکرز کو حراست میں لیا ۔

پولیس نے مال روڈ جی پی اوچوک سے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما صوبائی اسمبلی کے امیدوار  مفرور زبیر نیازی کی قیادت میں ریلی نیلا  گنبد کے پاس پہنچی تو پولیس نے دھاوا بولا ورکر اور رہنما  بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دو ورکر کو گرفتار کر لیا  گیا۔

پولیس نے جی پی او چوک میں مظاہرین کو دھکیل کرہائیکورٹ کی پارکنگ تک محدود کردیاتھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سےانتخابات میں دھاندلی کیخلاف ملک بھر کے شہروں میں آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اور مال روڈ جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کے کارکن اور وکلا احتجاج کررہے تھے ۔