ایک نیوز:وزارت عظمیٰ کےانتخاب کیلئےشہبازشریف اورعمرایوب کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ اوراتحادی جماعتوں نےوزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے شہبازشریف کے آٹھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔
اتحادی جماعتوں کی جانب سےسیدخورشید شاہ،خواجہ آصف،طارق بشیرچیمہ،طارق فضل چودھری،سردارمحمدیوسف،عطااللہ تارڑاورعبدالعلیم خان شہبازشریف کےتجویزکنندہ ہیں،جبکہ رومینہ خورشیدعالم،شیزہ فاطمہ خواجہ،سرداراویس لغاری،احسن اقبال،کھیل داس،انوشہ رحمان،حنیف عباسی اورجمال شاہ تائید کنندہ ہیں ۔
دوسری جانب عمر ایوب خان کے وزارت عظمی کے لیے چار کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
بیرسٹرگوہرعلی خان،اسدقیصر،ریاض فتیانہ اورعمیرخان نیازی عمرایوب خان کےتجویزکنندہ ہیں جبکہ علی خان جدون ، مجاہد علی ،عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل تائید کنندہ ہیں۔

کیپشن: Election of Prime Minister, submission of nomination papers of Shehbaz Sharif and Umar Ayub