صدارتی انتخاب،پیپلزپارٹی آج آصف زرداری کےکاغذات جمع کرائےگی

صدارتی انتخاب،پیپلزپارٹی آج آصف زرداری کےکاغذات جمع کرائےگی
کیپشن: Presidential election, People's Party will submit the papers of Asif Zardari today

ایک نیوز:صدارتی انتخاب کیلئےپیپلزپارٹی آج آصف زرداری کےکاغذات نامزدگی جمع کرائےگی۔

 صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران کے پاس صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےجائینگے۔
 فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائیں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے ۔
فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نامزدگی فارم حاصل کر لئےتھے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کےسابق دورمیں بھی صدرپاکستان رہےچکےہیں۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا