ایک نیوز:نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے حلف اٹھالیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور گورنرخیبرپختونخواغلام علی نے گورنرہاؤس میں حلف لیا۔
واضح رہےکہ علی امین گنڈاپور 2013 میں پہلی بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی کے 64 ڈی آئی خان سے کامیاب ہو کر صوبائی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔ 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے اور این اے 38 ڈی آئی خان سے جیت گئے۔ علی امین گنڈا پور کو 5 اکتوبر 2018 کو امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر بھی ہیں۔