سنی اتحادکونسل نےصدارتی امیدوارکااعلان کردیا

سنی اتحادکونسل نےصدارتی امیدوارکااعلان کردیا
کیپشن: Sunni Ittehad Council has announced the presidential candidate

ایک نیوز:سنی اتحادکونسل نےصدارتی امیدوارکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی کی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کےآصف علی زرداری صدارتی امیدوارہونگے۔