سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کی  تکمیل پرامریکی سفیر   کا اظہار مسرت

Mar 02, 2024 | 00:31 AM

ایک نیوز:سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کی کامیاب تکمیل پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم   کی جانب سے اظہار مسرت کیاگیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کاکہنا تھاکہ سندھ بنیادی تعلیمی پروگرام کے تحت 159.2 ملین ڈالر کی لاگت سے106 سکول  تعمیر کئے گئے۔106 سکوم سیلاب سے متاثرہ بچوں کو مفت و معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔جدید  تعلیم تک رسائی اور تعلیمی اصلاحات کا جال پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے پرعزم ہیں ۔
ڈونلڈ بلوم نے پروگرام کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہتے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

 ڈونلڈ بلوم کا  کہنا تھاکہ امریکہ جدید تعلیم تک رسائی اور تعلیمی اصلاحات کا جال پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے پرعزم ہیں ، ڈونلڈ بلوم نے پروگرام کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہتے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

 پروگرام ایس بی ای پی کے کامیاب تکمیل کی خوشی میں منقعدہ تقریب سابق وزیرتعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ، سیکریٹری سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شیریں مصطفی ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں