پی ڈی ایم نے مل کر روپے کو عملاً ذبح کردیا ، عمران خان

Mar 02, 2023 | 23:41 PM

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں 62 فیصد سےزائد یا ڈالر کےمقابلےمیں 110روپے کی گراوٹ کی شکل میں پی ڈی ایم نے11 ماہ میں روپےکوعملاً ذبح کردیا۔
تفصیلا ت کےمطابق اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ روپے کی ڈی ویلیوایشن سے قرضوں میں 14.3کھرب کا اضافہ ہوا اور مہنگائی سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ قوم تبدیلی حکومت کی سازش کی بھاری قیمت اداکررہی ہے،جس کےذریعےسابق آرمی چیف نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔

مزیدخبریں