قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

Mar 02, 2023 | 23:30 PM

ایک نیوز :اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا ۔
تفصیلات کےمطابق احتجاجی مظاہرہ نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرے میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیکیورٹی کے لیے ایس ایچ او کوہسار اپنی نفری کے ہمراہ موجود تھے ۔انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ بھی موقع پرپہنچ گئے ۔طلبا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر پر امن طلباء کی گرفتاریاں اور تشدد نا منظور کے نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے بے قصور طلباء کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے انصاف فراہم  کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر طلبا کا کہناتھا کہ یونیورسٹی کی حدود میں جھگڑا کرنے والے طلباء کو گرفتار کیا جائے۔ دوسرے صوبوں اور شہروں سے آنے والے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی کے ہاسٹلز سیل ہونے کی وجہ سے طلباء کے پاس کوئی رہائش موجود نہیں۔خواتین طلباء کو بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہراساں کی گیا ہے۔پولیس اور مظاہرین نے لیڈی پولیس کے بغیر لڑکیوں کو مار کر ہوسٹل سے نکالا۔ہمارا یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ ہے قصور واروں کو سزا دی جائے۔ چند طلباء کی وجہ سے یونیورسٹی اور ہاسٹلز کو سیل کرنا ذیادتی ہے۔

مزیدخبریں