وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی حامیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Mar 02, 2023 | 21:49 PM

ایک نیوز :قومی اداروں اور ان کے سربراہوں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیوالے عناصر کیخلاف وزیراعظم کی ہدایت پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے پی ٹی آئی کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ  پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔

مزیدخبریں