پٹرول پمپس پر گاڑیوں میں پٹرول ڈالنے کیلئے روبوٹ آگئے

Mar 02, 2023 | 21:22 PM

ایک نیوز :پٹرول پمپس پر گاڑیوں میں پٹرول ڈالنے کیلئے روبوٹ میدان میں آگئے ۔فن لینڈ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کے پیٹرول پمپوں پر اب روبوٹ گاڑیوں میں ایندھن ڈال رہے ہیں اور آپ کو کار سے اترنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

سب سے پہلے اس روبوٹ کو نیسٹے اسٹیشن پر لگایا گیا ہے اور اسے ’آٹوفیول‘ نامی اسٹارٹ اپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ آپ کی ہدایت پر مطلوبہ ایندھن کا انتخاب کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر مقررہ ایندھن گاڑی میں بھرتا ہے۔
یہ صرف ایک پیٹرول پمپ پر آزمائشی طور پر لگایا گیا ہے  اس سال تک اس کادائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ خود کار گاڑیوں میں خود کار ایندھن بھرنے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ 2018 سے قائم یہ کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین اور ملازم کو پیٹرول کے مضراثرات سے بچایا جائے اور ایندھن بھرنے کا عمل خودکار کیاجائے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ کسی جسمانی نقص کی وجہ سے گاڑی سے باہر نکل کر ایندھن بھرنے میں دقت کا سامنا کرتے ہیں اور یہ روبوٹ ان کی بھی غیرمعمولی مدد کرسکتا ہے۔ پھر مغربی ممالک میں شدید موسم اور برفباری کی وجہ سے بھی لوگ گاڑی میں بند رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔

مزیدخبریں