بجلی مزید مہنگی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دیدی 

Mar 02, 2023 | 20:36 PM

ایک نیوز : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے 2 روپے 23 پیسے سرچارج کی منظوری دے دی۔ 
تفصیلات کےمطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےمنظوری دی ہے کہ سرچارج کی مدد سے صارفین سے اضافی 335 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
دوسری جانب حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ دو طرح سے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا اطلاق کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق یکساں ٹیرف کے نفاذ سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی اوسط 3.21 روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔
کے الیکٹرک کے 100 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 1.4 روپے فی یونٹ اور 700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 3.2 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ کے الیکٹرک کے عارضی رہائشی صارفین کے لیے بجلی 4.45 اور صنعتی صارفین کے لیے 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔
کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر بھی بجلی کے ریٹ 1.55 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے صارفین کے جولائی 2022 سے ستمبر 2022 تک اور مارچ 2023 سے مئی 2023 تک سہ ماہی ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں