آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تبدیل

Mar 02, 2023 | 20:20 PM

ایک نیوز :آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تبدیل ،میاں فاروق نذیر کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میاں فاروق نذیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، آئی جیل خانہ جات کو عدالت کے حکم پر تبدیل کیا گیا۔میاں فاروق گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔


میاں  فاروق نذیر کو تیسری بار آئی جی تعینات کیا گیا ہے ،دوسری بار 2012ء سے 2017ء تک تعینات رہے اور اب انہیں تیسری بار مارچ 2023ء میں بطور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔میاں فاروق نذیر 2024ء میں 22 ویں گریڈ میں پروموٹ ہو نیوالے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے واحد آفیسر بن جائیں گے۔

مزیدخبریں