ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں 19 مارچ کو ضمنی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے16حلقوں میں پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تقویض کردئیے۔ جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پرزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات18سے20مارچ تک تقویض ہوں گے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات 19مارچ کو شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں جبکہ پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ نشتیں پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفوں کی منظوری اور رکنیت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئیں تھیں۔