لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

ایک نیوز :پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن PSL8میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے 8 ویں میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  کپتان سرفراز نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔لاہور قلندرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 148رنز بنائے ،ابتدا سے ہی لاہور قلندرز کے بلے بازوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا کوئی ایک بلے باز بھی ٹک کر نہیں کھیل سکا۔سکندر رضانے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  34 گیندوں پر 71 رنز  بنائے اور وہ  ناٹ آؤٹ رہے،راشد خان21 اورشاہین شاہ آفریدی16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،لاہور قلندرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز تک بھی نہ پہنچ سکے،عبداللہ شفیق15، حسین طلعت6 اور فخر زمان 4 رنزبناسکے ۔مرزا بیگ،سیم بلنگزاور ڈیوڈ وائز صرف 2،2 اسکور بنا کرچلتے بنے ۔زمان خان اور حارث رؤف بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔محمد نواز اور نوین  الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،نسیم شاہ،سمتھ اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 کوئٹہ گلیڈایٹرز کو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف ملا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 131رنز بنا سکی ۔گلیڈی ایٹرز کے وِل سمید32،مارٹن گپٹل15اور یاسر خان14 رنز بنا سکے،اوڈین سمتھ11، محمد نواز4افتخار احمد3اورمحمد حفیظ نے 2 رنز بنائے کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لاہورقلندرز کے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ،3 وکٹیں حاصل کیں،راشد خان 2 اور  ڈیوڈ وائز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمارا بھی یہی پلان تھا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں گے ۔آج کی وکٹ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی اور نہ ہی آج کے میچ میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ کے کپتان سرفراز نے کہا کہ آج کے میچ میں تین تبدیلیا ں کی گئی ہیں ۔کوشش کریں گے لاہور قلندرز کو کم سکورپر آؤٹ کریں ۔