لاہور :بجلی کی تاریں گھر پر گرنے سے 4بہن بھائی جھلس گئے 

لاہور :بجلی کی تاریں گھر پر گرنے سے 4بہن بھائی جھلس گئے 
کیپشن: لاہور :بجلی کی تاریں گھر پر گرنے سے 4بہن بھائی جھلس گئے 

ایک نیوز :لاہور میں بجلی کی تاریں گھر پر گرنے سے 4بہن بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق میاں چوک والٹن روڈ کے قریب  بجلی کی تاریں ایک گھر پر گر پڑیں، تاریں گرنے سے 4 بہن بھائی  جھلس گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا 

زخمیوں میں 4 سالہ بچی ہدیٰ، 8 سالہ سمیہ،عائشہ اور اسد شامل ہیں، واپڈا اہلکار اور ریسکیورز نے مل کر آپریشن مکمل کیا۔