ایک نیوز :سابق مس یونیورس اور نامور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اس کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ’اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا تاہم اب ان کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے اوران کا یہ بھی کہناتھا کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی اداکارہ نے وقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی، یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔