نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 20 فیصد مقرر

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 20 فیصد مقرر

ایک نیوز:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 3 فیصد کا اضافہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شرح سود پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق  شرح سود 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق  اس سال اوسط مہنگائی 27 سے 29 فیصد کی حدود میں رہنے کا امکان ہے۔