ارشد شریف کےقتل کامعاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے:مریم اورنگزیب

Mar 02, 2023 | 16:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ارتقاء کے عمل سے گزر رہا ہے،پیمرا صرف نیوز چینلز کا ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  سینسر بورڈ قانون میں ترامیم لا رہے ہیں۔ٹی وی ڈراموں کے مواد سے متعلق ذمہ داری سینسر بورڈ کو دی جا سکتی ہے۔سینسر بورڈ کا نام تبدیل کر کے سرٹیفکیشن بورڈ کر دیا ہے۔ٹی وی ڈراموں کی سنسر شپ کا فی الحال کوئی طریقہ کار موجود نہیں،پارلیمنٹ چاہے تو ٹی وی ڈراموں سے متعلق سنسر شپ پر قانو ن سازی کرے،حکومت ٹی وی ڈراموں کی سنسر شپ کی شق سرٹیفکیشن بورڈ ترامیم میں شامل کرے گی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قواعد کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ارشد شریف کے قتل سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔

مزیدخبریں