مردم شماری کے عملے کو موبائل چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑگیا

مردم شماری کے عملے کو موبائل چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑگیا
کیپشن: False reporting of mobile phone confiscations cost the Census staff dearly

ایک نیوز: ملک بھر میں آج سے مردم شماری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم کراچی کے علاقے لانڈھی میں مردم شماری کے عملے میں شامل ایک شخص کو ہوشیاری دکھانا مہنگا پڑگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں مردم شماری کے عملے میں شامل ایک شخص نے موبائل چھننے کی اطلاع دی۔ جھوٹی اطلاع دینا ملزم کو مہنگا پڑگیا۔ 

پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کی تو موبائل چھننے کی اطلاع جھوٹی نکلی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جس کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز خانہ شماری کے دوران موبائل فون چھیننے کی اطلاع دی تھی۔ واقعے کے حوالے سے ملزم کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔