کراچی: 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

Mar 02, 2023 | 15:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی ملیر کے علاقے  بن قاسم ٹاون میں کمسن بچی کو اغوا ،زیادتی  اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق   کراچی ضلع ملیر، بن قاسم ٹاون میں اغوا اور تشدد کے بعد چھ سالہ بچی کا قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر  حسن سردار کا کہناہے کہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ 

ملزم انتظار حسین بچی کا پڑوسی تھا اور  بچی کو کھلونا دینے کے بہانے اغوا کر لیا تھا۔  قتل کے بعد لاش ٹھکانے لگانے میں ملزم اللہ رکھا نے سہولت کاری  کی تھی۔  فریحہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ساجد جوکھیو سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ 

مقتولہ کے والد کی جانب سے ملزمان کو سزائے موت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ مقتولہ کے والد اعظم خان کہتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ چھ سالہ فریحہ پیر کو لاپتہ ہوئی تھی اور بدھ کی شام نالے کے کنارے سے اسکی تشدد زدہ پرانی لاش ملی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-02/news-1677753926-2118.mp4

مزیدخبریں