ایک نیوز: خانیوال،محسن وال کےتھانہ صدرکے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق محسن وال میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت اقبال عرف بالی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ صدرظفرگرواہ کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو 40کے قریب ڈکیتی اور دوران ڈکیتی قتل کے مقدمات میں ملوث تھا۔چارڈاکو موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ خان پور میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔ خان پور تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈاکو موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 6 ڈاکوؤں سے 2 جگہوں پر پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد 4 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق 2 ڈاکوؤں کی شناخت ظفر چانڈیہ اور زاہد گوپانگ سکنہ پکالاڑاں کے ناموں سے ہوئی تھی۔ تھانہ صدر خان پور کے علاقے 6 میل نزد جام پور ظاہر پیر کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھےجبکہ 4 ڈاکو وہاں سے فرار ہوئے تو ناکہ بندی کے دوران تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقہ میں پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا وہاں بھی 2 مزید ڈاکوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔