عوام پرایک اور گیس بم گرانے کی تیاریاں

عوام پرایک اور گیس بم گرانے کی تیاریاں
کیپشن: عوام پرایک اور گیس بم گرانے کی تیاریاں

ایک نیوز: سوئی نادرن اور سدرن نے گیس 730 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں اضافے سے صارفین سے 356 ارب روپے وصول کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور۔اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن نے 391 روپے اور سوئی نادرن نے 730 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے،گیس کمپنیوں کو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس ٹیرف میں مزید اضافہ درکار ہے،یکم جنوری سے گیس 112 فیصد پہلے ہی مہنگی کی جاچکی ہے،اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 13 مارچ کو کرے گی۔

اوگرا نے مزید کہا ہے کہ سوئی نادرن کی درخواست پر سماعت 20 مارچ کو لاہور میں ہوگی،دونوں کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی ہے،آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق حکومت سبسڈی دینے کے بجائے گیس ٹیرف میں اضافہ صارفین پر منتقل کرنے کی پابند ہوچکی ہے۔