امریکی کرنسی مہنگی ہونے پر عمران خان کا ہنگامی بیان

Mar 02, 2023 | 14:43 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: سابق وزیراعظم  اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حالیہ ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے اور ملک میں جاری مہنگائی کا ذمہ دار حکومت اور سابق آرمی چیف کو ٹھہرادیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں