ایک نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حالیہ ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے اور ملک میں جاری مہنگائی کا ذمہ دار حکومت اور سابق آرمی چیف کو ٹھہرادیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Rupee slaughtered - lost over 62% or 110/$ in 11 months of PDM. This has increased public debt alone Rs 14.3 trn & historic 75 yr high inflation 31.5%. Pakistanis paying heavy price of regime change conspiracy where a bunch of criminals have been foisted upon nation by ex COAS. pic.twitter.com/xVkqxg6IN6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023