لاہور:ڈاکٹرنےالٹراساؤنڈ کروانے آئی 21سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا

لاہور:ڈاکٹرنےالٹراساؤنڈ کروانے آئی 21سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا
کیپشن: https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-03-02/news-1677747032-7085.jpeg

ایک نیوز: لاہور وحدت کالونی کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال میں 21 سالہ لڑکی کو نیم بے ہوش کر کے سینئر  ڈاکٹر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ڈاکٹرموقع سے فرار،مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لاہور انور نامی شخص نے 15پر  کال کی کہ 22 سالہ کرن کے ساتھ ڈاکٹر نے زیادتی کی ہے۔  لاہور کرن ڈوبن پورہ سبزہ زار کی رہائشی ہے جو کہ سبزہ زار پرائیویٹ کلینک میں ڈاکٹر طاہر کے پاس پیٹ درد دوائی لینے گئی۔ ڈاکٹر طاہر نے کرن کو اپنے نجی ہسپتال وحدت کالونی میں چیک اپ کے لیے بلایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر نے الٹرا ساؤنڈ کرنےکیلئےگولی کھلائی۔جس سے کرن بے ہوش ہوگئی ڈاکٹر نے نیم بے ہوشی کی حالت میں کرن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-03-02/news-1677747032-1204.jpeg