چین میں منعقد کینٹن فیئر 2023کا معاملہ بگڑنے لگا

 چین میں منعقد کینٹن فیئر 2023کا معاملہ بگڑنے لگا

ایک نیوز ( سدھیر چودھری): رواں سال چین میں ہونے والے کینٹن فیئر 2023کا معاملہ بگڑنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر میں اس حوالے سے ٹھن گئی۔  صدر لاہور چیمبر اف کامرس نے نائب صدر خواجہ عدنان بٹ کو کینٹن فئیر 2023 کی مینجمنٹ کمیٹی کا انچارج بنایا جنہوں نے ابھی تک ایک بھی اجلاس نہیں بلایا۔ دوسری طرف سینئر نائب صدر ظفر اقبال چودھری اس معاملے پر خفا اور تنقید کر رہے ہیں۔ دونوں سینئر عہدیداران کے درمیان اس معاملے پر سرد جنگ جاری ہے۔

سینئر نائب صدر ظفر محمود نے ایک نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ کینٹن فئیر کے معاملے میں صدر لاہور چیمبر نے مجھے اعتماد میں نہیں لیا۔ ظفر محمود کا اس پر کہنا تھا کہ ہم لاہور چیمبر میں 50 فی صد کے پارٹنر ہیں، کمیٹی بناتے مشاورت کرنا چاہیئے تھی۔ 

صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور نے ایک نیوز کو بتایا کہ کسی بھی کمیٹی اور وفد کا سربراہ بنانا میرا صوابدیدی اختیار ہے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ میں تمام معاملات کو نمٹانے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔  چین نے کینٹن فئیر 2023 میں شرکت کے لئے سب سے زیادہ کوٹہ پاکستان کو دیا ہے۔  رواں سال پاکستان سے ہزاروں تاجر کینٹن فئیر میں شرکت کریں گے۔