حافظ آبادمیں13 سالہ طالبہ سکول سے اغوا

Mar 02, 2023 | 13:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حافظ آباد ، تھانہ سٹی کی حدود میں بچوں کے اغوا ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق حافظ آباد میں فاروق اعظم روڈ پرتیرہ سالہ طالبہ سکول سے لاپتہ ہو گئی ہے۔  گزشتہ روز علیشبہ سکول سے چھٹی  کے وقت لاپتہ ہوئی تھی۔  والدین نے علیشبہ کے گمشدگی کی اطلاع کی۔ تھانہ سٹی پولیس  نے  تلاش کے لئیےبات  ٹال مٹول کرد ی ہے جس سے والدین غم سے نڈھال ہیں۔ 

حافظ آباد پولیس کی غفلت کے باعث چند روز قبل چار سالہ فیضان اور پانچ سالہ ابوبکر بھی لاپتہ ہوئے  تھےبارہ روز بعد دونوں بھائیوں کی جوہڑ کے قریب لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ شہر میں لگے تمام سی ٹی وی سٹی کیمرے خراب ہیں اور  پولیس بچی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ  تھانہ سٹی کی حدود میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام ہے، آر پی او واقعہ کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں