قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن روکنے کا تحریری فیصلہ جاری

Mar 02, 2023 | 13:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تینوں ممبرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور اسلام آباد کی تینوں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم جاری کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا،عدالت نے الیکشن کمیشن ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ودیگر کو 28 مارچ کا نوٹس جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق دستخط کی تصدیق کے بغیر استعفے منظور کئے گئے،سپیکر نے استعفیٰ منظوری میں قانونی طریقہ کار پورا نہیں کیا،عدالت کو بتایا گیا استعفیٰ منظوری کیخلاف 2 پٹیشنزلاہورہائیکورٹ میں زیرالتوا ہیں۔پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز، اسد عمر اور علی نواز اعوان کی درخواست پر ہائی کورٹ کا حکم امتناع جاری کیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنمااسد عمر، راجہ خرم نواز اور نواز اعوان نے استعفوں کی منظوری کو چیلنج کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں