ایک نیوز : کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے 10 سے زائد کاروں شدید نقصان پہنچا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال میں جوہر موڑ کے قریب نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کی بریک فیل ہو گئی، بریک فیل ہونے کی وجہ سے تیز رفتار بس بےقابو ہو کر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دس سے زائد کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر مسافر بس، وین اور جیپ میں ٹکر کے نتیجےمیں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وےایم 5 پر رکن پور کے قریب مسافر وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا تھا۔مسافر وین کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی مسافر بس وین سے ٹکرا گئی۔جبکہ بس کے پیچھے آنے والی جیپ بس سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے کےنتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زئد افراد زخمی ہوگئے تھے۔