اداکارہ مریم نفیس کی اپنے خاوند کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل 

Mar 02, 2023 | 13:25 PM

ایک نیوز: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم نفیس کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ماڈلنگ اور پھر اداکاری میں اپنا منفرد نام بنانے والی اداکارہ کے چاہنے والوں کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نفیس سال 2019 میں ٹی وی ڈرامہ سیریل دیار دل میں کمال اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ 

اداکارہ نے گزشتہ سال امان احمد سے شادی کی۔ جس کے بعد وہ متعدد ممالک میں اپنے ہنی مون کے دوران سفر کرتی رہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ سیاہ رنگ کی ساڑھی میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئیں اور صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت سراہا جارہا ہے۔

مریم نفیس کی تصاویر آپ بھی دیکھ لیں: 

مزیدخبریں