’بھول بھلیاں 3‘ کا ڈراؤنا ٹیزر جاری

’بھول بھلیاں 3‘ کا ڈراؤنا ٹیزر جاری

ایک نیوز: بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار ن کارتک آریان نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’روح بابا 2024 دیوالی میں واپس آ رہے ہیں۔‘  بھول بھلیاں 3دیوالی 2024 کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

واضح  رہے کہ کارتک آریان نے بھول بھلیاں 2 میں ’روح بابا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ اداکار کی جانب سےشیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں بھوانی گڑھ کی قدیم حویلی کو دکھایا گیا ہے جہاں بھول بھولیاں 2 کی کہانی ختم ہوئی تھی ویڈیو میں کارتک آریان کہہ رہے ہیں کہ ’کیا لگا کہانی ختم ہو گئی ہے؟ دروازہ تو بند ہوتے ہی ہیں تاکہ ایک دن پھر سے کھلیں‘۔

ڈراؤنی ویڈیو کلپ میں اداکار کہتے ہیں کہ ’میں روحوں سے صرف بات نہیں کرتا بلکہ روحیں میرے اندر آ بھی جاتی ہیں‘۔ سب سے پہلے 2007 میں ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ 2005 کی کامیاب تامل فلم ’چندرمکھی‘ کا ریمیک تھی۔فلم کی کہانی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے سدھارتھ اور اونی پر مبنی تھی جو امریکا چھوڑ کر بھارت چھٹیاں منانے آتے ہیں۔ بھول بھلیاں 2 گزشتہ سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی جس نے عالمی باکس آفس پر فلم نے کامیابیاں سمیٹی تھیں۔