اوکاڑہ:ہنی ٹریپ کےشکارنوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

Mar 02, 2023 | 13:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 38 جی ڈی کا رہائشی کچا کے علاقہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا،18 روز قبل اغواء ہونیوالے رمضان کی اغواء کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 38 جی ڈی کا رہائشی کچا کے علاقہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء مغوی رمضان کو لڑکی کے ذریعے ٹریپ کرکے بلوایا گیا اور اغواء کرلیا گیا۔مغوی کے ورثاء سے اغواء کاروں نے ایک کروڑ روپے تاوان اور آئی فون موبائل کا مطالبہ کردیا۔18 روز قبل اغواء ہونیوالے رمضان کی اغواء کاروں نے تشدد کی ویڈیو بھی وائرل کردی۔

تھانہ گوگیرہ میں مغوی کے اغواء کی ایف آئی آر بھائی کی مدعیت میں درج ہے،ویڈیو میں اغوء کار مغوی کو زنجیروں سے باندھ کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں،مغوی رمضان ویڈیو میں اپنی فیملی سے اغواء کاروں کو تاوان کی رقم دیکر چھڑوانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-02/news-1677743912-9920.mp4

مزیدخبریں