50 لاکھ کے عوض میڈیکل اداروں میں داخلوں کا انکشاف

50 لاکھ کے عوض میڈیکل اداروں میں داخلوں کا انکشاف

ایک نیوز: لاہور جنرل کے پیرا میڈیکل سکول کے داخلوں میں گھپلوں کا انکشاف  ہوا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سکول میں طلبا ءسے لاکھوں روپے بٹور کر جعلی داخلے کیے گئے ہیں  ۔ ملازمین نے طلبا سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیےہیں۔ محکمہ صحت نے 5 ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی ہے۔ 

ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی سربراہی میں دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر شیراز گل طلبا سے رشوت لیتے رہے  ہیں۔ فارمیسی ٹیکنیشن خلیل احمد نے نان رجسٹرڈ طلبا کو سکول میں بیٹھنے کی اجازت دی ہے۔ فارمیسی ٹیکنیشن اسلم رضا نے طلبا سے 50 لاکھ روپے رشوت لی ہے۔ اسلم رضا لاہور جنرل کے ساتھ ہی اپنا پرائیویٹ پیرا میڈیکل سکول چلا رہا ہے۔کمپیوٹر آپریٹر مدثر غفار بھی طلبا سے داخلوں کے نام پر رشوت لیتا رہا