قبرستان میں چوری کرنےوالا افغان گروہ کا رکن گرفتار

 قبرستان میں چوری کرنےوالا افغان گروہ کا رکن گرفتار

ایک نیوز: اسلام آباد ،سیکٹر ایچ الیون قبرستان میں چوری کی درجنوں وارداتیں کرنےوالا افغان گروہ کا ایک رکن رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہر تو شہر چوروں نے شہر خاموشاں کو بھی نہ چھوڑا، سیکٹر ایچ الیون قبرستان میں چوری کی درجنوں وارداتیں ہوئی ہیں۔ جس میں سی ڈی اے افسران نے افغان گروہ کا ایک رکن رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے ملزمان قبرستان درجن سے زائد چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ ملزمان قبرستان سے ماربل،لائٹس اور لوہا چوری کرتے تھے پکڑے جانے والے ملزم نے اعترافی بیان بھی کر لیا ہے۔ ملزمان قبرستان میں چوریوں سے سی ڈی اے کا لاکھوں روپے کانقصان کر چکے ہیں۔  ملزم کو تھانہ سبزی منڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-02/news-1677740999-7600.mp4

واضح رہے کہ کراچی میں اب قبریں بھی محفوظ نہیں رہی۔  کراچی کے دلبود قبرستان ملیر میں قبروں سے قیمتی پتھریں چوری ہونے کی وارداتیں ہونے لگی ۔ قبروں سے قیمتی پتھر چوری کرنے والا مبینہ ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا  جس کے بعد شہریوں نےمبینہ چوری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔  کراچی میں گڈاپ کے علاقے کاٹھوڑ میں 400 سال قدیم قبرستان سے مُردوں کے ڈھانچے چوری ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا تھا اور ایک قبر کے قریب انسانی ہڈیاں پڑی دیکھی گئی تھی۔

قصور تھانہ صدر کے علاقہ  حویلی ورکاں والی کے قبرستان میں دل خراش واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے قبرستان سے قبر کھود کر نعش چوری کر لی تھی۔ نا معلوم افراد ڈیڈباڈی کو قبر سے نکال کر  لے گئے جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قبرستان میں پولیس و مقامی افراد بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔  مقامی افراد  کا کہنا تھا کہ قبر 30 سال پرانی اور مرد کی تھی جس سے نعش چوری ہو گئی۔