ایک نیوز : سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ہے۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا، نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہوگئی ہےاس لئے واپس لیتے ہیں۔عدالت کے استفسار پر نیب نےکہا سابق وزیر اعلیٰ کا معاملہ ابھی ہمارے پاس ہی ہے فی الحال یہ کس فورم کو بھجنا ہے اسکا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔